پنجاب حکومت کے رکن میچز کی وجہ سے ٹریفک کی بدحالی پر پھٹ پڑے
لاہور: حکومتی رکن شعیب صدیقی میچز کی وجہ سے ٹریفک کی بدحالی پر اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے۔
حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں ہونا اعزاز کی بات ہے مگر جو حال ٹریفک کا کیا جاتا ہے یہ قابل قبول نہیں۔
شعیب صدیقی نے کہا کہ میری گزارش ہے کے ایک فائیو سٹار ہوٹل قدافی اسٹیڈیم میں بنایا جائے جہاں ٹیمیں رکیں، آج بھی کوئی میچ نہیں لیکن پورے لاہور کا ٹریفک نظام درہم برہم ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ہاؤس کی طرف سے ایک گزارش پی سی بی کو جانی چاہیے، ٹیموں کی سیکیورٹی ضروری ہے مگر اس کے لئے عوام جس قرب سے گزرتی وہ قبول نہیں۔
بعد ازاں حکومتی رکن نے بتایا کہ میں اسی حوالے سے ایک قراداد ایوان میں جمع کروا چکا ہوں جس پر سمیع اللہ خان نے جواب دیا کہ اس کو ہنگامی بنیادوں پر دیکھتے ہیں۔
سمیع اللہ نے کہا کہ ہاؤس کی طرف سے پی سی بی کو گزارش کرتے ہیں، جس وقت قدافی بن رہا تھا اس وقت اس پر سوچنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
