
قتل کے مجرم کی سزائے موت 16 سال بعد عمر قید میں تبدیل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت 16 سال بعد عمرقید میں تبدیل کردی۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے مجرم کی سزائے موت کو 16 سال بعد عمرقید میں تبدیل کردیا۔
وکیل مجرم قاری عبدالرشید نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر اور عدالت میں مدعی کی گواہی میں تضاد ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کُدال کے متعدد وار کیے گئے جب کہ مدعی نے گواہی میں صرف ایک وار سے قتل کی تصدیق کی۔
قاری عبدالرشید نے کہا کہ استغاثہ شکوک و شبہات سے بالاتر کیس ثابت نہیں کرسکا، سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہوجائے تو رہائی ہوسکے گی۔
یاد رہے کہ مجرم یوسف پر نشہ کرنے سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کرنے کا الزام تھا، مجرم کے خلاف چنیوٹ میں 2009 میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے یوسف کو سزائے موت دی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News