Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانی پور؛ سیہون جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 36 زخمی

Now Reading:

رانی پور؛ سیہون جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 36 زخمی
مظفر گڑھ: بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی  

مظفر گڑھ: بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی  

رانی پور: قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب پنجاب کے علاقے بوریوالا سے سیہون جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زائرین کی بس حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے سیہون جا رہے تھی کہ رانی پور میں قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے تیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں آبائی علاقے بوریوالہ منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد احمد اور ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Advertisement

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور نے کہا کہ اس حادثے میں 11 زائرین جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے ہیں جب کہ تمام زخمیوں اور میتوں کو ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس پر دلی افسوس ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر