ایک بار پھر مہاجروں کو پختونوں سے لڑانے کی سازش ہورہی ہے، فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک بار پھر مہاجروں کو پختونوں سے لڑانے کی سازش ہورہی ہے، ماضی میں بھی مہاجروں اور پختونوں کو جان بوجھ کر لڑایا گیا تھا۔
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لسانی فسادات کبھی بھی ایم کیو ایم کی پالیسی نہیں رہی، سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بے رحمی کے ساتھ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کراچی کی طلبا بشری زیدی کو بس نے کچلا تھا، اس واقعہ کے بعد کراچی کی سیاست میں تبدیلی آ گئی تھی۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ اس وقت بھی کراچی کی یہی صورت حال ہے، ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، کراچی میں ڈمپر اور کنٹینر مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے پیسہ ذاتی اکاؤنٹس میں جارہا ہے، ایم کیو ایم صبر کی تلقین نہ کرتی تو شہر میں آگ لگ چکی ہوتی، لوگوں پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہیں ہم نے اب تک صبر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
