Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن عناصر کی فوج، عوام میں خلیج کی کوشش ناکام رہی اور رہے گی، آرمی چیف

Now Reading:

دشمن عناصر کی فوج، عوام میں خلیج کی کوشش ناکام رہی اور رہے گی، آرمی چیف
آرمی چیف

دشمن عناصر کی فوج، عوام میں خلیج کی کوشش ناکام رہی اور رہے گی، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناکام رہی اور رہے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کا آغاز بھی اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟

آرمی چیف نے کہا کہ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، غیور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے لیے صرف پاکستانیت اہم ہے، ملک کے نوجوانوں سے گفتگو کر کے ہمیشہ انتہائی خوشی ہوتی ہے، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ قوم بالخصوص نوجوان پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں، جب تک قربانی کا جذبہ ہے انشا اللہ پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، پختون، سندھی، بلوچ، پنجابی ہم سب ملکر دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میں ہم سب ساتھیوں کی طرح دہشت گردوں سے لڑتے ہیں، خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔

عاصم منیر نے مزید کہا کہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیے ہیں، خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں؟ اسلام کے دیے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر