Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرچکا ہے؛ صدر آزاد کشمیر

Now Reading:

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرچکا ہے؛ صدر آزاد کشمیر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرچکا ہے؛ صدر آزاد کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرچکا ہے؛ صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرچکا ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت اپنے ہتھیاروں سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرچکا ہے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کی اقلیتیں مشکل حالات سے گزر رہی ہیں، دو قومی نظریہ درست ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت ٹوٹنے کے قریب ہے جب کہ مودی کا مکروہ چہرہ بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہوچکا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود کہتے ہیں کہ بھارت عالمی سطح پر دہشت گرد ریاست کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ کینیڈا اور امریکا سمیت دیگر ممالک نے مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ راٹھوعہ ہریام پل کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے جو جلد عوام کے لیے کھولا جائے گا، آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ جلد تعمیر کیا جائے گا۔

صدر آزاد کشمیر نے یہ بھی بتایا کہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سی پیک منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا جب کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم جلد متعارف کرائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر