Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد، پوائنٹ آف سیل اسکیم پر ان لینڈ ریونیو سروس افسران کے مزے

Now Reading:

اسلام آباد، پوائنٹ آف سیل اسکیم پر ان لینڈ ریونیو سروس افسران کے مزے

ایف بی آر میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

ایف بی آر کی پوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے افسران کو دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے ہاوس رینٹ کی مد میں فراہم کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، گریڈ 17 سے 19 تک کے آئی آر ایس افسران کو ہر ماہ 25 ہزار روپے ہاوس رینٹ کی سہولت دی گئی۔

پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز، آئی ٹی اور دیگر افسران کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید برآں آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کے تحت ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے فراہم کیے گئے، جس میں ہر افسر کو 20 ہزار روپے ماہانہ فیول سبسڈی دی گئی۔ یہ رقم ان کے تنخواہ والے اکاونٹس میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کی گئی۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت ہر رسید پر ایک روپیہ وصول کیا جاتا ہے، جس کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام اور انعامی اسکیم کے ذریعے صارفین کو فائدہ پہنچانا تھا۔

Advertisement

تاہم حکومت نے انعامی اسکیم کو گزشتہ کئی مہینوں سے روک رکھا ہے، جس کے باعث یہ رقم صارفین کی طرف سے جمع کروائی گئی رسیدوں پر انعامی اسکیم میں استعمال نہیں ہو سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر