Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

Now Reading:

کراچی، خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

جماعت اسلامی کے امیر، منعم ظفر خان نے لیاقت آباد نمبر 10 پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔

اس مظاہرے کا مقصد ٹریفک حادثات اور خونی ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر کے 15 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ 2024 میں کراچی میں 775 شہری ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر یا دیگر ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے، جب کہ 8,000 شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے۔ 2025 کے ابتدائی 50 دنوں میں 110 شہری جان کی بازی ہار گئے اور 1,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے اس بیان پر تنقید کی کہ یہ صرف انتظامی مسئلہ ہے، سیاسی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ بتانا چاہیے کہ اگر شہریوں کی جانیں یوں ضائع ہو رہی ہیں، تو کیا شہری احتجاج کا حق بھی نہیں رکھتے؟

منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کا 54 فیصد ایکسپورٹ کا حصہ ہے، مگر بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف وسائل پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز، مسلح ڈکیتی اور گٹر میں گر کر بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی نے آئی جی اور ڈی آئی جی سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا وفاق میں اتحاد اپنے تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ تو کر چکا ہے، لیکن کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک ناظم آباد، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں سے کیوں گزرتا ہے؟ نادرن بائی پاس پر کیوں نہیں جاتا؟ “لیاری ایکسپریس وے کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور اس کا ٹول ٹیکس بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا حل چنگ چی رکشہ نہیں ہے، بلکہ شہریوں کے حقوق کی بات کرنی ہوگی تاکہ کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر