Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اسحاق ڈار

Now Reading:

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اسحاق ڈار
افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک اجلاس کی صدارت پاک ترکیہ کی قیادت نے مشترکہ کی جب کہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہیں، صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔

نائب وزیراعظم کہتے ہیں کہ غزہ اور مسئلہ کشمیر دیرینہ تنازعات ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں لیکن غزہ، اور مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کےعوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز ناقابل قبول ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے انٹرویوں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل قراردادوں پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کےلیےاستعمال نہیں ہونی چاہئے، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

اسحاق ڈار مزید کہتے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جارہا ہے جب کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر