پی ٹی آئی کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، بیرسٹرعقیل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ماورائے آئین و قانون ریلیف چاہتی ہے جب کہ پی ٹی آئی کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی نیوز کانفرنس مضحکہ خیز تھی، پی ٹی آئی بغیر اجازت کے احتجاج کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ماورائے آئین وقانون ریلیف چاہتی ہے جب کہ پی ٹی آئی کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔ دفعہ 144 عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے نافذ کی جاتی ہے اور پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا، جب آپ قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ کسی کو شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر سمیت دیگر مقدمات سیاسی نہیں، پی ٹی آئی سیاسی نہیں انتشاری سوچ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلاتی ہے جب کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کو انتشار پھیلایا۔
لیگی رہنما کا کا کہنا ہے کہ عدالتیں آئین وقانون کے مطابق چلتی ہیں اور پی ٹی آئی عدالتوں سے سہولت کاری چاہتی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ن لیگ کی قیادت پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عدالتوں میں آپ کے بنائے گئے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، ن لیگ کی قیادت نےعدالتوں میں مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
