
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کیخلاف کامیابی پرقومی ٹیم کو ایک کروڑروپےدینےکا اعلان کیا ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لندن میں ہوں لیکن میری دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ ہیں، میرادل پاک بھارت ٹاکرے پر لگا ہواہے، مجھ سمیت پوری قوم ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہے۔
گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑی پوری لگن سےکھیلیں، جیت ہماری ہوگی، انشاءاللہ کل قومی ٹیم پاکستان کاسرفخر سے بلندکرےگی، کل پورا زورلگادیں، اللہ ہمارےمددکرےگا۔
کامران ٹیسوری نے مزید یہ بھی کہا کہ قومی ٹیم ہمارے سرکاتاج ہے، جیتو یا ہارو آپ کو گلےسے لگائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News