رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری
لاہور: رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات بدل دیے گئے۔
رمضان المبارک کے دوران لاہور میں اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے اور چھٹی 1 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن اسکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 ہوگی۔
دوسری شفٹ کا آغاز 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن دوسری شفٹ ڈھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News