
گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
بالی ووڈ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔
بھارت کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا کے درمیان شادی کے 38 سال بعد طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
اس حوالے سے گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سنیتا جی نے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
تاہم اب گووندا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے، اداکار نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ صرف کاروباری بات چیت ہو رہی ہے۔
اداکار گووندا نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے نئے فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور تمام توجہ اسی پر مرکوز ہے۔
بعدازاں ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی، جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔
خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News