Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ میں توسیع؛ اراکین کی فہرست منظوری کیلئے نواز شریف کو بھجوادی گئی

Now Reading:

وفاقی کابینہ میں توسیع؛ اراکین کی فہرست منظوری کیلئے نواز شریف کو بھجوادی گئی
پارلیمنٹ کی مضبوطی، جمہوریت کی مضبوطی ہے، نواز شریف

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر پندرہ سے بیس اراکین کی فہرست باضابطہ منظوری کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق کابینہ میں توسیع کے معاملے پر اتحادیوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، تاہم پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پیش کش پھر ٹھکرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد نئے کابینہ اراکین کے حلف اٹھانے کا امکان ہے، پانچ سے زائد وفاقی وزراء، دس وزراء مملکت جبکہ بعض کو مشیر اور معاونین خصوصی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت ملنے اور خالد مگسی کو وزارت مواصلات دیے جانے کا امکان ہے، تاہم ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی یا بحری امور کی وزارت دی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ن لیگ کے بیرسٹر عقیل، طلال چوہدری، محمد افضل کھوکھر، عبد الرحمان کانجو، سردار محمد یوسف اور نوشین افتخار بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج، چوہدری ریاض، علی زاہد چوہدری، جنید انوار چوہدری کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ رانا مبشر اقبال اور بلال اظہر کیانی بھی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر کو مشیر بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر