Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس کا شکار پاکستانی گلوکار ہم وطنوں کی خدمت کے جزبے سے سرشار

Now Reading:

کرونا وائرس کا شکار پاکستانی گلوکار ہم وطنوں کی خدمت کے جزبے سے سرشار
سلمان احمد

پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ ملی نغمہ بنانے کا مقصد کرونا وائرس سے لڑنے والے نوجوانوں کا مورال بلند کرنا ہے۔

گلوکار سلمان احمد نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گانا تیار کرنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق

سلمان احمد نے کہا کہ ملی نغمہ ’ تجھے سلام ’ میں 20 پاکستانی گلوکار شامل ہونگے جبکہ اس کا مقصد کرونا وائرس سے لڑنے والے نوجوانوں کا مورال بلند کرنا ہے۔

پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے مزید کہا کہ گانے کی کمپوزیشن مکمل کرلی ہے، ملی نغمے میں مہوش حیات، نوری، ساحر علی بگا اور دیگر نامور گلوکاروں کی آواز شامل ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل معروف گلوکار سلمان احمد نے طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹروں کے کہنے پر کورونا  ٹیسٹ کروایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔

Advertisement

دنیابھرمیں کوروناسے 95ہزارسےذائدافراد جاں بحق

 امریکہ کے  شہر نیو یارک میں موجود مشہور پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بھی ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر پہلے ہی اپنے گھر میں خود ساختہ تنہائی (آئسولیشن) اختیار کرچکا ہوں۔۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ صرف نیو یارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جبکہ دنیابھرمیں کوروناوائرس سے 95 ہزار سےافراد جاں بحق  جبکہ 16 لاکھ 49 ہزارسےزائد افراد  اس سےمتاثرہوچکےہیں،تاہم 3لاکھ 56 ہزار 674  افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔

دنیابھرکےمختلف ممالک میں کوروناوائرس کے 11لاکھ 52ہزار 489مریض اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 49ہزار 128مریضوں کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 3 لاکھ 56 ہزار673افرادصحتیاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر