Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی

Now Reading:

سپریم کورٹ نے مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا

اسلام آؓباد: سپریم کورٹ نے مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی ہے۔

پالیسی دستاویز کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا، تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے گا۔

پالیسی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مقدمات کی منتقلی، کمپرومائز اور فیملی مقدمات کو بھی سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے گا جب کہ ایسے مقدمات میں جلد سماعت کے لئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر کی جانب سے دائر ہوگی، کسی مقدمہ میں جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا۔

پالیسی دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں فوری سماعت کی وجہ کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا جب کہ جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر نئی وجہ کی بنیاد پر ہی دوبارہ دائر ہوسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر