
ابوظہبی کے ولی عہد کل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
ابوظہبی کے ولی عہد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد آئے گا، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے وفد میں وزرا، سینئر حکام اور نمایاں کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔
ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے میں دونوں ملکوں کی قیادت باہمی دلچسپی کے امور بشمول اقتصادی تعاون و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات کرے گی۔
دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے، مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں سے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News