ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کےمعدنی وسائل سےامریکہ کوبہت فائدہ ہوگا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی سربراہی میں کابینہ کاپہلااجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام وزرا اور مشیروں نےشرکت کی۔
صدرٹرمپ نے کابینہ کےاجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔
اجلاس میں ایلون مسک نے حکومتی قرضوں اور محکموں کے زائد اخراجات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی کوشش کی جارہی ہیں، ہمارے کام میں کچھ غلطیاں بھی ہوں گی جنہیں درست کریں گے، ہم چاہتےہیں کہ وفاقی ملازمین مزید بہتر کام کریں۔
اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کایبنہ سےسوال کیا کہ کسی حکومتی رکن کوایلون مسک پسند نہیں تو مجھےبتائے، ٹرمپ نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ایلون مسک پسند نہیں تو اسے ابھی اجلاس سےنکال دیتے ہیں۔
کابینہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے ساتھ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی سربراہی میں ڈوج کا محکمہ اربوں ڈالرز کی چوری پکڑ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں کئی ایسے لوگ ہیں جو موجود ہی نہیں ہیں، میں اب تک کابینہ کے تمام اراکین کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم حکومتی ڈھانچےکو کم کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ امریکہ آئیں لیکن قانونی طریقےسےآئیں، غیر ملکی ادارےگولڈ کارڈ کےذریعےامریکہ میں کاروبار کرسکتے ہیں، گولڈ کارڈ کے ذریعے بہترین لوگ امریکہ آکر سرمایہ کاری کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارےجارہےہیں، میری پہلی ترجیح روس یوکرین جنگ کے قتل عام کو روکنا ہے، دوسری ترجیح پیسےکا ضیاع روکنا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے 350 ارب ڈالرزخرچ کیے، یورپ نے 100 ارب ڈالرز خرچ کیے لیکن انہیں یہ رقم واپس مل گئی، امریکہ کو کوئی رقم واپس نہیں ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
