
شرح سود میں کمی سےسرمایہ کاروں کوفائدہ ہورہاہے، شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ شرح سود میں کمی سےسرمایہ کاروں کو فائدہ ہورہا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منقعدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج سال کے پہلے آئی پی او کی لسٹنگ ہوئی ہے، دعا ہے کہ لسٹڈ کمپنی کے 3800 انویسٹرز 38 ہزار ہو جائیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج کی 86 فیصد گروتھ ہوئی ہے، یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کوتسلیم کیا، جبکہ وزیراعظم نے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو تسلیم کیا ہے، چاہتے ہیں حکومت اور سرمایہ کارمل کرکام کریں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ اس وقت دنیا میں کافی ممالک میں سرمایہ کار اور سیاستدان مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان میں حالات بہتر ہیں، سیاسی لحاظ سے بھی بہتری آرہی ہے، پاکستان پرسرمایہ کاروں کاعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کی بہت ضرورت ہے، کورونا کے دور سے ای کامرس کا رجحان بڑھا تھا، سرمایہ کاروں کو ملک میں انوسمنٹ کی طرف راغب کرنا ہے، گندم موجود ہے، محکمہ خوراک میں فیومی گیشن کاعمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News