Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

Now Reading:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں چھ خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر