
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے افطارو ڈنر کا اہتمام
کراچی: گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی روزے داروں کی بڑی تعداد نے گورنر ہاؤس کے افطار و ڈنر میں شرکت کی جب کہ گورنر سندھ نے روزے داروں کا گورنر ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔
روزے داروں نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا جب کہ گورنر سندھ روزے داروں سے گھل مل گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔
لوگوں نے گورنر سندھ کے ہمراہ سیلفیز بھی بنوائیں اور کہا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطار و ڈنر کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، قوم پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے دعا کرے۔
گورنر سندھ کہتے ہیں کہ رمضان میں تمام شہری اپنے ملک کے لیے دعا کریں، پاک فوج سرحدوں پر دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے، سرحدوں پر ہمارا دفاع کرنے والی افواج پاکستان کے لیے دعا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News