کون فہد مصطفیٰ ہے؟ میں نہیں جانتا، ٹک ٹاکر رجب بٹ
ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کے بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ میرے ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے،
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے کیا اس کے حوالے سے کسی کو علم نہیں، سب جانتے ہیں۔
رجب بٹ نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، اللہ کا شکر ہے میں اپنا کما اور کھا رہا ہوں جبکہ میں نے آج تک کوئی رول بھی نہیں مانتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ اپنی فیملی فروخت نہ کرنے کی بات تو کرتے ہیں مگر ہاں وہ دوسروں کی فیملیز کو فروخت کررہے ہیں، لہذا بہتر ہے کہ فہد مصطفیٰ اپنا منہ بند رکھیں۔
اپنے انٹرویو میں ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ آپ شو میں چیخ چیخ کر کہتے ہیں مجھے لڑکیاں چاہیں کیا اُس وقت کسی گھر کو متاثر نہیں کررہے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
