Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان؛ بابر و رضوان ڈراپ، شاداب کی واپسی

Now Reading:

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان؛ بابر و رضوان ڈراپ، شاداب کی واپسی
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کپتانی محمد رضوان سے لے کر سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

15 رکنی ون ڈے اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر۔

Advertisement

16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم 12 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ اس دورے میں 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر