Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں، وزیر اعظم
معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں، وزیر اعظم

معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا جس کو عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری کابینہ کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں شریک وزرا کو خوش آمدید کہا اور اس موقع پر ملک کی معیشت کی بہتری، داخلی سیاست اور عالمی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رمضان ہمیں خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے اور اس مقدس مہینے میں حکومت نے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے لیے خوراک کی بندش کو ظلم قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی کیونکہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Advertisement

معاشی حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدامات اٹھا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور معاشی اشاریے مثبت ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی اصلاحات کو تسلیم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال پہلے ملک کی معیشت مشکلات سے دوچار تھی لیکن اتحاد اور ٹیم ورک کی بدولت ہم نے ان چیلنجز کو کامیابی سے عبور کیا۔ انھوں نے پی ڈی ایم حکومت کے اتحادیوں کی محنت اور نوازشریف کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے متعلق مشکل وقت میں پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا تھا لیکن دوست ممالک سے مدد حاصل کرکے اس کمی کو پورا کیا گیا۔ سعودی عرب اور ابوظہبی نے حالیہ دنوں میں پاکستان کی مدد کی۔

مہنگائی کی شرح پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ یہ 28 فیصد سے کم ہو کر 1.6 فیصد تک آچکی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف کوئی اسکینڈل نہ لانے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر