Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور الیریا گروپ کے وفد کا پاکستان آمد کا خیر مقدم

Now Reading:

وزیر اعظم کا انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور الیریا گروپ کے وفد کا پاکستان آمد کا خیر مقدم
وزیر اعظم کا انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور الیریا گروپ کے وفد کا پاکستان آمد کا خیر مقدم

وزیر اعظم کا انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور الیریا گروپ کے وفد کا پاکستان آمد کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے وفد کا پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی IFZA پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔

ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ حکومت ملک میں کاروباری و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

وفد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے۔

وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اور انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر