Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے، عبدالعلیم خان

Now Reading:

امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے، عبدالعلیم خان
امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے، عبدالعلیم خان

امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے۔

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، جبکہ حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پُر کشش بنانے کیلئے نیا لائحہ عمل دے رہے ہیں، امید ہے کہ اگلے تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں انویسٹرز کی طرف سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے، یورپ کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس کے آغاز سے نجکاری کا ماحول مزید سازگار ہوگا۔

وفاقی وزیر کا یہ کہنا تھا کہ حالیہ اقدامات کے باعث یہ قومی ادارہ دوبارہ منافع بخش ہورہاہے، آئندہ تین ماہ میں برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے کی فلائٹس شروع ہونے جارہی ہیں۔

Advertisement

عبدالعلیم خان نے کہا کہ  24کروڑ پاکستانیوں کی اولین ترجیح پی آئی اے سے سفر کرنا ہے، یورپ اور برطانیہ کے بعد اگلے مرحلے میں امریکہ اور مشرق بعید کیلئے فلائٹس کھولنا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کی ساکھ بحال کر کے اسے واپس اپنے عروج پر پہنچائیں گے، پی آئی اے میں آج بھی اتنا ’’پوٹینشل‘‘ موجود ہے کہ اسے منافع بخش بنایا جا سکے، پی آئی اے نجکاری پہلے سے کہیں بہتر اور قابل عمل ہونے جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر