Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کارگو جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

Now Reading:

پاکستانی کارگو جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز
پاکستانی کارگو جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

پاکستانی کارگو جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

پاکستانی کارگو جہاز پی این ایس سی کا جہاز “ایم وی سبی” 53 سال بعد بنگلا دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

اس جہاز پر 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ موجود ہے جو براہ راست تجارت اور رابطوں کی بحالی کا سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔

پاکستانی وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ یہ اقدام دو ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز اور وزارت خوراک کے اعلیٰ حکام نے چٹاگانگ بندرگاہ پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ایم وی سبی کے لنگر انداز ہونے کے بعد جہاز سے چاول کی ڈسچارجنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کی نئی راہیں کھولے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر