لاہور قلندرز اور ائیر سیال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے اپنی پارٹنرشپ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں اداروں کے درمیان یہ پارٹنرشپ معاہدہ ایک تقریب میں طے پایا، جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا نے شرکت کی، جبکہ ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث روف بھی شریک ہوئے۔
لاہور قلندرز اور ائیر سیال کی شراکت داری کا آغاز 2022 میں ہوا تھا، اور ائیر سیال لاہور قلندرز کی آفیشل ائیر لائن کے طور پر کام کر رہی ہے۔
اس پارٹنرشپ کے تحت، لاہور قلندرز کی ٹیم کی کٹ پر ائیر سیال کی برانڈنگ نظر آئے گی، اور ائیر سیال ٹیم کو اپنی سپورٹ جاری رکھے گی۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے اس موقع پر کہا، ہم ائیر سیال کے ساتھ اپنے سفر کو مزید بڑھا کر خوش ہیں۔
ان کا عزم ہمارے ویژن کے مطابق ہے اور ہم پی ایس ایل 10 میں کامیاب سیزن کی امید رکھتے ہیں۔
ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اس بات پر خوش ہیں کہ ائیر سیال پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔”
فضل جیلانی نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 کی مہم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
