
حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت؛ شاہین اور دیگر کی مبارکباد
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
یہ خوشخبری قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی اور بتایا کہ حارث رؤف لڑکے کے باپ بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے بھائی حارث رؤف کو بہت مبارک ہو، اُن کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی فیملی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُن کے گھرانے کو مزید خوشیوں سے نوازے۔
اس کے علاوہ شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث رؤف کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ حارث رؤف کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News