Advertisement
Advertisement
Advertisement

30 جون تک مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان جلد کریں گے، میئر کراچی

Now Reading:

30 جون تک مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان جلد کریں گے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہتری کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے اور 30 جون 2025 تک کتنی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی، اس کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے شہر میں پانی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تو سائٹ ایریا میں تین تین ماہ بعد پانی آتا تھا، جس پر ہم نے غیر قانونی کنکشنز اور ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگست 2025 تک حب کینال کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے گا جس سے عوام کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی، نئی کینال کا فائدہ اشرافیہ کو نہیں بلکہ عوام کو ہو گا۔

انہوں نے گورنر سندھ کی جانب سے آئینی نہیں بلکہ آہنی طریقے کی باتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شہر میں چائنا کٹنگ سے جو وسائل حاصل کیے گئے ہیں، وہ واپس کیے جائیں۔

Advertisement

 مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اگر گورنر صاحب کی سیاسی جماعت واقعی آئین کے آرٹیکل 140-A پر یقین رکھتی ہے، تو ان کو بلدیہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اسلام آباد کے ذریعے کام کرنے کے بجائے کراچی کے بلدیاتی اداروں کی حمایت کرنی چاہیے۔

میئر کراچی نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی تعمیر نو کے منصوبے کی طرف بھی اشارہ کیا، جہاں نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف پارکوں میں پرائیویٹ جھولے چلانے والوں کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے اور انکروچمنٹ کے خلاف اپنی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ویژن شہر کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے اور اس کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل اور کورنگی جیسے علاقوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

 ساتھ ہی ساتھ، شہر میں مختلف اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کیماڑی کے اسپتال میں ایس آئی سی وی ڈی سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ وہ کراچی کو انکروچمنٹ اور دیگر مسائل سے پاک کر کے اس شہر کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر