سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرلی
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ایوان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی مذمت کی اور بلوچستان کے حالیہ واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سخت مذمت کرتا ہے اور ایسے تمام نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو قومی سلامتی کے متصادم ہوں۔
ایوان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور بہادر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایوان نے بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا اعادہ کیا۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
