خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان پر جامع قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور مسائل کے حل کے لیے ایک جامع قومی پالیسی تیار کرنا ہے۔
تین رکنی کمیٹی کے سربراہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ہوں گے جب کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالحق ہاشمی اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور ان تجاویز کی روشنی میں بلوچستان کی مشکلات کا حل پیش کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کمیٹی کی تجاویز کے مطابق لائحہ عمل دیا جائے گا جب کہ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے افسوس ناک واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان کے حالات پر پوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گی اور بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہوگی جب کہ صوبے کے وسائل پر سب سے پہلا حق اس کے عوام کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
