Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کمانڈر نے تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ کردیا

Now Reading:

طالبان کمانڈر نے تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ کردیا
طالبان کمانڈر نے تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ کردیا

طالبان کمانڈر نے تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ کردیا

طالبان کمانڈر نے تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ کردیا ہے جو کہ علاقائی استحکام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع کے دوران طالبان کی 217 عمری کور کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور نے دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تاجک عوام کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ روس اس وقت یوکرین کے تنازع میں الجھا ہوا ہے، اس لیے وہ اس مداخلت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔

مولوی امان الدین منصور کا یہ بیان نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ ان کے عدم مداخلت کے دعووں کی بھی نفی کرتا ہے۔ یہ وہی طالبان ہیں جو عالمی برادری کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ وہ افغانستان کی سرحدوں سے باہر کسی تنازع میں ملوث نہیں ہوں گے، لیکن اب ان کے کمانڈر کھلے عام اپنے پڑوسی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

تاجکستان کو کمزور سمجھنا اور روس کے ممکنہ ردعمل کو نظر انداز کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ طالبان کسی بھی سفارتی راستے کو اپنانے کے بجائے جارحانہ عزائم رکھتے ہیں۔ ان کا اعتماد اس حقیقت سے پیدا ہوتا ہے کہ دوحہ معاہدے کے ذریعے انہیں عالمی سطح پر ایک حد تک قانونی حیثیت حاصل ہوئی، لیکن اس کے باوجود وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بچتے رہے ہیں۔

یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر طالبان اپنی صفوں میں موجود جنگجوؤں کو قابو میں نہیں رکھ سکتے تو عالمی برادری انہیں ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر کیسے قبول کرے؟ جب ایک حکومت معاشی ترقی اور بہتر حکمرانی پر توجہ دینے کے بجائے فوجی فتوحات کے خواب دیکھ رہی ہو، تو وہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ طالبان کے یہ عزائم ان کے امن اور استحکام کے دعووں کے برعکس ہیں اور اس سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر