Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفیٰ کمال کا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کراچی کا دورہ، پانچ سالہ فیوچر پلان طلب

Now Reading:

مصطفیٰ کمال کا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کراچی کا دورہ، پانچ سالہ فیوچر پلان طلب
مصطفیٰ کمال کا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کراچی کا دورہ، پانچ سالہ فیوچر پلان طلب

مصطفیٰ کمال کا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کراچی کا دورہ، پانچ سالہ فیوچر پلان طلب

کراچی: وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کراچی کا دورہ کرتے ہوئے پانچ سالہ فیوچر پلان کی تیاری کا حکم دے دیا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار فرٹیلیٹی کیئر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر این آر اے ایس ایف سی اور ڈائریکٹر ڈریپ نے انہیں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

وزیر صحت نے ادارے کی فعالیت کا جائزہ لیتے ہوئے پانچ سالہ فیوچر پلان طلب کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ کیا جانا چاہیے کہ پانچ سال میں ہم کہاں پہنچنا چاہتے ہیں۔

وزیر صحت نے ڈاکٹر سیف الرحمان خٹک کی بریفنگ کے دوران کہا کہ اداروں کو اپنے فیصلوں اور اقدامات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ فیصلے انسانی زندگی کی بہتری کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے اور آئندہ تین ماہ میں یہ لیب ڈبلیو ایچ او سے پری کوالیفائی کر جائے گی۔

Advertisement

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور انٹرنیشنل معیار اپنانا ضروری ہے تاکہ پاکستانی ادویات عالمی مارکیٹ میں زیادہ کامیاب ہوسکیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ادویات کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر