Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

Now Reading:

پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔

لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

Advertisement

حکومت پاکستان نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر