
پاورشیئرنگ کا معاملہ؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شئیرنگ کے معاملے پر کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکثریت والی اضلاع میں مختلف محکموں کی چیئرمین شپ اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئی لوکل ایکٹ بل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔
اجلاس کے دوران لیگی رہنما نے طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ پر تنقید بھی کرتی ہے اور فنڈز بھی برابر کے مانگتی ہے، پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہو اور تمام محرومیوں کو کم کرے۔
ن لیگ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کرتے ہیں تو سندھ میں بھی پاؤرشیرنگ میں حصہ دیا جائے۔
دوران اجلاس پنجاب میں پاؤرشئرنگ کے معاملات کو دیکھنے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں ن لیگ کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
سب کمیٹی پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ شامل ہونگے، تاہم کمیٹی ہر ہفتے پاؤر شیئرنگ کے معاملات پر جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News