
حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق
آزاد کشمیر کے علاقے پر تھاں زیارت میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ حویلی کہوٹہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی اور بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کہوٹہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرؤف، شیرباز، خورشید اور خالد حسین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت عارف، شمریز اور عمران کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News