گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان کے تحت ہزاروں افراد کے لیے 17 واں افطار ڈنر منعقد کیا۔
اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد سے اسکائپ کے ذریعے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضروری کام کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں، لیکن ان کا دل گورنر ہاؤس میں ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے ایک صفحے پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد ہمارے ہم وطن اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔
گورنر سندھ نے ملک دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا، اگر کوئی ظلم یا زیادتی کرے تو کہنا میرا بھائی گورنر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ “ملک دشمن طاقتیں سن لو، تم سے لڑنے کے لیے ہماری ننھی فوج کافی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے افطار ڈنر کے شرکاء سے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
گورنر سندھ کی ہدایت پر اس تقریب میں قرعہ اندازی بھی کی گئی جس میں شرکاء کو پلاٹ، موٹر سائیکل اور عمرہ کے ٹکٹ جیتنے کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
