
شجرکاری مہم کا آغاز؛ پوری قوم خصوصاً نوجوان اورکسان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کاآغازکردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شجرکاری مہم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں 4 کروڑ17لاکھ پودےلگائےجائیں گے، جبکہ شجرکاری مہم میں پوری قوم خصوصاً نوجوان اورکسان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ شجرکاری مہم سے بیماریوں اورماحولیاتی آلودگی میں کمی آئےگی، چندبرسوں کےدوران دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےسب سےزیادہ متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ گرین ہاؤسزکےاخراج میں پاکستان کاحصہ نہ ہونے کےبرابر ہے، 2022 میں پاکستان میں شدیدسیلاب آیا، موسمیاتی تبدیلی کے تناظرمیں شجرکاری مہم کی بہت اہمیت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News