Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے پر سخت ردعمل؛ چیمپئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع کا تخمینہ

Now Reading:

پی سی بی کا بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے پر سخت ردعمل؛ چیمپئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع کا تخمینہ
پی سی بی نے جنگ بندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان عامر میر اور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جاوید مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کی اور پی سی بی کی مالی پوزیشن کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے حسب روایت جھوٹا پراپیگنڈا کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بجٹ 70 ملین ڈالر تھا جب کہ پی سی بی کو اخراجات کے لیے 10 ملین ڈالر دیے گئے۔

اس کے باوجود ٹکٹوں کی فروخت اور گیٹ منی سے پی سی بی کو 3 ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کو کسی مالی بحران کا سامنا نہیں اور یہ دنیا کے تین امیر ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 اور 2024 میں پی سی بی نے ریکارڈ 10 ارب روپے کمائے اور 4 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں کرکٹ بورڈ کی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور پی سی بی واحد اسپورٹس باڈی ہے جو نہ کسی سے فنڈز لیتی ہے اور نہ کسی کو فنڈز دیتی ہے۔

Advertisement

جاوید مرتضیٰ نے بتایا کہ پی سی بی نے 18 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جس میں سے پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے جو پی سی بی کے لیے ایک طویل المدتی سرمایہ کاری ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہمیشہ ہاٹ کیک کی حیثیت رکھتے ہیں اور اگر بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صحت کی خرابی کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شریک نہیں ہوئے جبکہ فائنل میں پی سی بی کے نمائندے کو اسٹیج پر نہ بلانے کے معاملے پر آئی سی سی سے جواب طلب کیا گیا تھا لیکن آئی سی سی کا جواب تسلی بخش نہیں تھا جس پر پی سی بی نے مزید وضاحت طلب کر لی ہے۔

ترجمان عامر میر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر