اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 3 صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردیے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو تبدیل کردیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر کے پی کے مقرر کیا گیا ہے جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ مقرر کیا گیا ہے۔
علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے جب کہ علیم شہاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
