Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے، وزیر اعظم
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے، وزیر اعظم

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ2025  میں ہم دنیا کا پہلا گلیشیئرز کا دن منا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کی ضمانت ہیں جو ماحولیاتی نظام کو قدرتی انداز سے برقرار رکھتے ہیں اور اہم قدرتی وسائل بالخصوص صاف پانی کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم صاف پانی کے ان اہم ذخائر کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 13,000 سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں، یہ تعداد زمین کے قطبی خطوں کے بعد کسی بھی جگہ گلیشیئرز کی پائی جانے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے بدلتے موسموں اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت کی وجہ سے 10,000 سے زائد گلیشیئرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں، نتیجتاً سیلاب اور خشک سالی کی بدولت دریاؤں، زراعت اور ان سے جڑے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو  خطرات لاحق ہیں، اسی وجہ سے ہزاروں نئی جھیلیں معرض وجود میں آئی ہیں جن میں بیسیوں تباہ کن سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ 2022  کے سیلاب نے یہ واضح کر دیا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا کر رہا ہے، جس نے ندی نالوں و دریاؤں کے گرد آبادیوں اور میدانی علاقوں میں شدید تباہی مچائی اور مجموعی طور پر 30 بلین امریکی ڈالر کا معاشی نقصان پہنچایا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک کے طور پر، پاکستان کو گلیشیئرز کی مانیٹرنگ کے پروگرام، قبل از وقت پیش گوئی کے نظام، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے محفوظ زرعی طریقوں کو اپنانے، اور پانی ذخیرہ کرنے کے متبادل حل میں سرمایہ کاری کے لیے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

شہباز شریفنے مزید یہ بھی کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر مشترکہ ماحولیاتی سیاحت کے رہنما خطوط کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے جو زہریلے مادوں اور آلودگی کو ان قیمتی اثاثوں کو تباہ کرنے سے روکے، آئیے ہم سب مل کر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، کیونکہ اگر گلیشیئر ختم ہوگئے تو ان سے منسلک زندگیاں بھی تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر