
پاکستان کے 22 سالہ اوپنر حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے اپنے ہم وطن کھلاڑی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے بابر اعظم کے 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری کے ریکارڈ کو پچھاڑ دیا۔
بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی تھی، جبکہ اس سے پہلے احمد شہزاد نے 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی تھی۔
حسن نواز کا یہ ریکارڈ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ ان کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News