
قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاکستانی معیشت میں امریکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیل سے بریفنگ دی اور پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
نٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی پیشرفت اور جاری اصلاحات کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ ترقی کے لیے مختلف مواقع پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News