توہین رسالت اور توہین قرآن پاک کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ
راولپنڈی: توہین رسالت اور توہین قرآن کیس میں عدالت نے 5 مجرمان کو پھانسی، عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے توہین رسالت اور توہین قرآن کے کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ مجرمان کو سخت سزائیں دے دی ہیں۔
عدالت نے مجرمان کو پھانسی، عمر قید اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مجرمان میں محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر شامل ہیں جن کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
