Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی

Now Reading:

شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
نیا اسلامی سال کب شروع ہوگا؟ سپارکو نے تاریخ بتادی

 پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے تشکیل پائے گا۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 30 مارچ 2025 (29 رمضان) کے لیے پاکستان میں سائنسی تجزیہ ہے، 29 رمضان بمطابق 30 مارچ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہو گا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری، روشنی 2 فیصد ہو گی۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا، سائنسی پیمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی، عید الفطر کے موقع پر چاند کی رویت کا فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی، سائنسی ڈیٹا 30 مارچ 2025 کو ہلال کے نظر آنے کی مضبوط تائید کرتا ہے لیکن مرکزی رویت کمیٹی کا حتمی فیصلہ چشم دید گواہیوں اور مشاہدے کے وقت مقامی موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر