اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق، مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 13 مارچ اور 21 مارچ کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔
وفاقی کابینہ نے ٹی وی چینلز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کو دو ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے قیام کے لیے 25 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان رینجرز سندھ کے ہیلی کاپٹرز کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے تین کروڑ 60 لاکھ روپے جب کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔
پنجاب میں سسٹینیبل ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے وزارت دفاع کو 3 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایگزم بینک کو 330 ارب روپے کی لانگ ٹرم فنانسنگ سہولت ختم کرنے کے فیصلے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
