Advertisement
Advertisement
Advertisement

لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر سلمان خان کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر سلمان خان کا ردعمل سامنے آگیا

لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر سلمان خان کا ردعمل سامنے آگیا

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کے پروموشنل پروگرام کے دوران بھائی جان سے دھمکیوں کے بارے میں ردعمل پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ، سب اُن پر ہے، جیتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے، بس یہ ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی خدا کے ہاتھ میں ہے۔

سلمان خان نے دھمکیوں اور ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ کے قریب شوٹنگ کے بعد انہیں فراہم کیے گئے سخت حفاظتی اقدامات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو تسلیم کیا اور کہا کہ بعض اوقات، بہت سارے لوگوں کے ساتھ گھومنا پھرنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی جو گجرات کی جیل میں قید ہے، سلمان خان سے 1998 کے کالے ہرن کے قتل کیس پر برہم ہے، جس میں وہ ملزم تھے۔

Advertisement

بشنوئی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے اور اس کا شکار کرنے کی وجہ سے اداکار سلمان خان کو کئی سالوں سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر