Synopsis
سندھ حکومت کا ضلع شرقی کے بعد ضلع جنوبی کے کچھ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت
سندھ حکومت نے ضلع شرقی کے بعد ضلع جنوبی میں بھی ہاٹ اسپاٹس سیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ضلع شرقی میں صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق ضلع جنوبی میں ہاٹ اسپاٹس سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی کے ہاٹ اسپاٹس کو بھی سیل کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو لاک ڈائون پر سخت عمل کرایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں سخت پریشان ہوں صورتحال کہاں جارہی ہے، ضلع شرقی میں ہم نے 11 یونین کونسلز سیل کروائیں ہیں، صورتحال بہت پریشان کن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ٹیسٹ بڑھاتے جارہے ہیں ، تو کیسز بھی زیادہ آرہے ہیں۔
اجلاس میں امتیاز شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو راشن بیگس کی تقسیم کے حوالے سے بریف کیا۔
ہمارا سسٹم بالکل شفاف ہے اور مستحق لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News