Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، آئی ایم ایف

Now Reading:

پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کی گورننس میں اہم خامیوں کی نشاندہی کردی

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جولی کوزیک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ میں 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔

جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا توسیعی فنڈ سہولت  پروگرام ستمبر 2024 میں طے ہوچکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنا ہیں۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے نئے قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا ہے، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر